چترال لوئر میں”صنفی تشدد کے خاتمے کے لیے ایکٹیوزم”کے موضوع پر پروگرام کا انعقاد

چترال(چترال ایکسپریس)صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 دن کی سرگرمی ایک سالانہ بین الاقوامی مہم ہے جو 25 نومبر کو خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن سے شروع ہوتی ہے اور 10 دسمبر تک انسانی حقوق کے دن تک جاری رہتی ہے. اس سلسلے میں جمعرات کے روز چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں سکیوراسلامیک فرانس( ایس آئی ایف)چترال نے ادارہ ولڈفوڈ پروگرام کے اشتراک سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پر پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
پروگرام کا موضوع “صنفی تشدد کے خاتمے کے لیے ایکٹیوزم”تھا پروگرام میں حیدر علی پروجیکٹ مینجر ایس آئی ایف نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ پروگرام میں شائستہ مینجر سول سوسائٹی اے کے آر ایس پی،  نفیسہ بی بی کینکل سائیکالوجسٹ، پاپولیشن ویلفیئر چترال، آسیہ اجمل پروجیکٹ مینجر دارلامان چترال ,شازیہ سلطان جنڈر اسپشلسٹ اے کے ایس پی اور سول سو سائٹی کی نمائندگی کرنے والی خواتین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔شراکاء کا کہنا تھا کہ چترال کی خواتین کو اپنی کلچرل اور مذہبی روایات میں رہتے ہوئے صنفی بنیاد پر تشدد سے بچنے کے لیے آگاہی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ خود کومعاشی طورپر بااختیار کرنا ہوگا۔ اس موقعے پر ایس آئی ایف نے اپنے حالیہ کاموں پر ایک ڈاکومنٹری فلم بھی حاضرین کے ساتھ شیر کی۔ پروگرام کے آخر میں  سیماب گل پروجیکٹ مینجر ایس آئی ایف نے پروگرام میں شرکت پر حاضریں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔