کیلاش فیسٹیول میں شریک ہونے والے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو بہتریں سہولیات فراہم کی جائے ۔ڈی۔پی۔او لوئر چترال کی ہدایت

چترال(چترال ایکسپریس)ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود(پی ایس پی) نے کیلاش فیسٹیول چووموس کا آغاز ہوتے ہی پولیس ٹورسٹ فسلٹیشین سنٹر لواری ٹنل کے اسٹاف کو خصوصی احکامات جاری کئے ۔
انہوں نے لوئر چترال آنے والے تمام ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو بہترین سہولیات دینے اور رہمنائی کے لئے خاص تاکید کی۔
کیلاش فیسٹیول میں شریک ہونے کے لئے ڈاون ڈسٹرکٹ سے سیاح چترال پہنچنا شروع ہوگئے ۔ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے لیجنڈری اداکارہ روبینہ عارف اور ایس ۔ایس۔پی انوسٹگیشن ایسٹ کراچی الطاف حسین نے لواری ٹنل میں موجود پولیس ٹورسٹ فسلٹیشین سنٹر کا وزٹ کیا اور سیاحوں کی دی جانی والی سہولیات کی تعریف کی اور چترال پولیس کے اس اقدام کو سراہا ۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے سرکل بمبوریت کے ایس۔ڈی۔پی۔او اور ایس۔ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ ڈاون ڈسٹرکٹ سے آنے ولے تمام سیاحوں کو اپنے اپنے علاقوں میں سہولیات فراہم کریں اور ان کی رہنمائی کریں ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔