انسانی حقوق کےعالمی دن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن پشاورمیں تقریب منعقد

پشاور(چترال ایکسپریس)انسانی حقوق کا عالمی دن چترال رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتتمام  وکلاء برادری کے ساتھ ڈسٹرکٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن پشاور کے مین ہال میں منایا گیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نور عالم خان تھے۔ جبکہ ان کے ساتھ وکلاء برادری سے تعلق رکھنے والے نامور وکیل طارق آفریدی ممبر پاکستان بار کونسل اوروکلاء برادری سے تعلق رکھنے والے وکلاء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروگرام میں مقررین نے انسانی حقوق کے ساتھ منسلک مسائل پر روشنی ڈالی۔ انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے کلام خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے نظام میں موجود نقائص کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر ان کو حل کرنے پر زور دیا۔ لیگل ایڈ سیل اور چترال لائرفورم کے سربراہ ایڈوکیٹ شاہد علی یفتالی نے انسان اور انسانی حقوق کے باہمی تعلق اور ان کا معاشرے کے اثرات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اس موقع کی مناسبت سے ایڈوکیٹ شاہد علی خان یفتالی نے تنظیم کے مختلف موقعوں پر دی جانے والی قانونی معاونت پر بھی گفتگو کی۔ تنظیم کے سی ای او امیر علی شاہ، سرپرست اعلی ایڈوکیٹ شکیل درانی اور وائس پریذیڈنٹ خورشید عالم نے مہمانان گرامی اور انکے ساتھ دیگر مہمانان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس حوالے سے جامع حکمت عملی کے تحت اپنی خدمات پیش کرنے کے عزم کااعادہ کیا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔