*ڈی پی او ناصر محمود کا سوشل میڈیا پر ون ویلنگ کی وائرل ویڈیو کا سخت نوٹس*ملزم گرفتار

چترال(چترال ایکسپریس )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود نےسوشل میڈیا پر ون ویلنگ کی وائرل ویڈیو کا سخت نوٹس لیتے ہوۓ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف قانونی کاروائی کے احکامات جاری کردیے۔
ایس ایچ او سٹی چترال اور ٹیم  نےکامیاب کاروائی کرتے ہوئے  ملزم مصباح الدین ولد حبیب اللہ سکنہ گژاندہ دنین کو گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او ناصر محمود نے کمسن موٹر سائکلسٹ , بغیر ہلمٹ موٹرسائیکل چلانے والے اور ون ویلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔0

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔