چترال بازار کو صفائی کے حوالے سے ایک مثالی بازار بنائیں گے۔بشیر احمد صدر تجار یونین چترال

چترال(چترال ایکسپریس)بشیر احمد صدر تجار یونین چترال نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال بازار کو صفائی کے حوالے سے ایک مثالی بازار بنائیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال بازار میں نالیوں کی صفائی کاکام جاری ہے جو نالیوں کی مکمل صفائی تک جاری رہے گا۔چترال کو عموماً اور چترال بازار کو خصوصاً صفائی کے حوالے سے مثالی بازار بنانے کے عزم کولیکر میدان میں آئے تھے اور انشاء اللہ ٹی ایم اے اور دوسرے متعلقہ اداروں کے تعاون سے اس عزم کو عملی جامہ پہنائیں گے۔صدر تجار یونین چترال نے اس موقع پر ٹی ایم اے کے عملے کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کے ساتھ وقت گزارا اور تاجروں سے گزارش کی کہ وہ بازار کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔شاپر اور دوسری چیزیں نالیوں میں نہ پھینکیں اور اپنے دکان کے ساتھ ساتھ اردگرد کے ماحول کو بھی صاف رکھیں۔چونکہ چترال اور چترالی قومی تہذیب اور ثقافت کے لئے پوری دنیا میں مشہور ہے اور ماحول کو صاف رکھنا ہمارے تہذیب اور ثقافت کاحصہ ہے اس لیے اپنے گھروں کی طرح اپنی دکانوں اور اپنے بازار کو صاف رکھنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔