ٹی ایم اے چترال کی طرف سے جامعہ چترال کے انتظامیہ کو ڈسٹ بن حوالہ
چترال(چترال ایکسپریس) ٹی ایم او چترال رحمت حنیف خان نے وائس چانسلر جامعہ چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کی کلین اینڈ گرین چترال مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی طور پہ جامعہ چترال کا دورہ کیا ڈائریکٹر ایڈمینسڑیشن جامعہ چترال نے ان کو خوش آمدید کہا ٹی ایم او نے انتظامیہ کہ ہمراہ جامعہ کا مفصل دورہ کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر ٹی ایم او رحمت حنیف نے جامعہ چترال کی انتظامیہ کو ڈسٹ بن بھی حوالہ کئے جامعہ چترال کی انتظامیہ نے ٹی ایم او چترال کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی باہمی تعاون جاری رکھنے کا عندیہ دیا
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں