تجار یونین چترال کی کابینہ اور ایگزیکٹیو کونسل کا ایک غیر معمولی اجلاس،عنقریب گورنر خیبرپختونخواہ سے ملاقات کرنے کا فیصلہ

چترال(چترال ایکسپریس)تجار یونین چترال کی کابینہ اور ایگزیکٹیو کونسل کا ایک غیر معمولی اجلاس زیرصدارت بشیر احمد صدر تجار یونین چترال منعقد ہوا جسمیں کثیر تعداد میں تاجروں نے شرکت کی۔تجار یونین چترال لوئیر نے حاجی غلام علی کو گورنر خیبرپختونخواہ بننے پر مبارک باد دی اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ تاجروں کے جائز حقوق کی حفاظت کیلئے گورنر خیبرپختونخواہ مثبت کردار اد کریں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ تجار یونین چترال لویر کاایک نمائندہ وفد عنقریب گورنر سے ملاقات کریگی چترال بازار اور چترال کے تاجروں کے مسائل حاجی غلام علی کے گوش گزار کرکے اور ان مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے گزارش کریگی۔
اجلاس میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ چترال بازار کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل ہونگے اور چترال کا پُرامن ماحول چترال میں تجارتی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ چترال کو وہ اہمیت دی جائے جواس کا حق ہے صرف سیاحت کوفروغ دیکر چترال سے اور چترال کے ذریعے پورے صوبے سے غربت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔