چترال،لفٹ سے دریامیں گرنےوالےشخص کو بچا لیاگیا

چترال(چترال ایکسپریس ) چترال دنین لفٹ سے دریائے چترال پارکرتے وقت اپر چترال سنوغر سے تعلق رکھنے والے نوجوان جاوید تنویر لفٹ سے دریائے چترال میں گرگیا جان بچاتے ہوئے دریائے چترال کے بیچ میں پھنس گیا ،موقع پر مقامی ہوٹل کے عملے اور جغور چترال سے تعلق رکھنے والے یاسر لال نے دریا کے درمیان میں پھنسے ہوئے شخص کے  پاس پہنچ کر اسے قابو کیا اور بعد میں واقعے کی اطلاع  ریسکیو 1122 کو دی گئی  ریسکیو1122 کی تیراک ٹیم نےجغور کے رہائشی یاسر لال  اور دوسروں کے ساتھ ملکر کاروائی کرتے ہونے  جاوید تنویر کو دریائے چترال کے بیچ سے ریسکیو کرکےگرم لباس پہناکر ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال پہنچادیا، ابتدائی معلومات کے مطابق جاوید تنویر زہنی مریض ہے.

 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔