ڈی۔پی۔او لوئر چترال کی دور دراز علاقوں میں تعینات پولیس جوانوں کی سہولت کےلئے ویڈیو لنک کے زریعے اردلی روم کا انعقاد ۔
چترال (چترال ایکسپریس)ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود(پی ایس پی) نے پولیس جوانوں کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور ان کے جائز عرض معروض سننے کی خاطر اپنے آفس میں اردلی روم کا انعقاد کیا جسمیں دور دراز علاقوں میں تعینات جوانان ویڈیو لنک کے زریعے شامل ہوئے ۔
ڈی۔پی۔او نے اس موقع پر پولیس جوانوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔اردلی روم کے دوران ڈی۔پی۔او نے جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پولیس جوان فورس کا اصل سرمایہ ہیں جن کو درپیش مسائل کا حل میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور کہا کہ وہ جرائم کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے بھی اپنی توانائیاں صرف کریں ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں