ٹریفک پولیس چترال کی جانب سے ٹریفک قوانین سے آگاہی خصوصاً موسم سرما میں ڈرائیونگ کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانے اور سنو چین کے استعمال کے بارے میں آگاہی۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )آر۔ پی ۔او ملاکنڈ سجاد خان کے خصوصی احکامات پر ڈی ۔پی۔ او لوئر چترال ناصر محمود نے ٹریفک قوانین سے متعلق اگاہی مہم کے ساتھ ساتھ عملدرآمد کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔
ٹریفک وارڈن پولیس لوئر چترال ایدریس احمد بیگ کی جانب سے چترال کے دور دراز علاقوں اور چترال ٹو پشاور سفر کرنے والے ڈرائیور حضرات کے لئےٹریفک قوانین سے آگاہی خصوصاً موسم سرما میں ڈرائیونگ کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانے اور سنو چین کے استعمال کے بارے میں آگاہ کیا۔ٹرانسپورٹ یونین انتظامیہ اور ڈرائیور حضرات نے لوئر چترال میں ڈی۔پی۔او چترال کی طرف سے شروع کردہ ٹریفک آگاہی مہم کو سراہا اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔