آغاخان رورل سپورٹ پروگرام چترال کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کااجلاس

چترال(چترال ایکسپریس)آغاخان رورل سپورٹ پروگرام چترال کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کاایک اہم اجلاس پاپولیشن ویلفیئرآفیس لوئرچترال میں منعقدہوئی ۔اجلاس سے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسراصغرخان یوسفزئی ، پراجیکٹ منیجرصحت مندخاندان آغاخان ہیلتھ سروس چترال افسرجان، ریجنل کوارڈینٹر ایس ایم کے پراجیکٹ چترال شمیم اختر،سوشل موبلائزراے کے آریس پی چترال کاشف علی،کواڈینٹر( F4HE) پراجیکٹ امتیازاحمد،ڈسٹرکٹ کواڈینٹرایل ایچ ڈبلیولوئرچترال ڈاکٹرضیاء اللہ اوردوسروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ AKRSPاورAKHSPکے زیر اہتمام صحت مندخاندان (SMK) اورفاؤنڈیشن فارہیلتھ امپورمنٹ( F4HE) پراجیکٹ اپراورلوئرچترال میں مشترکہ طورپر نیوٹریشن ،بچوں کی تولیدی صحت ،ٹین ایج یابلوغت کے ایام کےبچوں کی کیئرکونسلنگ ،خاندانی منصوبہ بندی ،ماں اوربچے کی صحت اوردیگرشعبے میں کام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت بچوں کی تربیت بذدت خود دنیاکامشکل ترین اورصبرآزماکام ہے جس کےلئے والدین کونہایت صبروتحمل ،حکمت ودانائی ،علم نافع اورنرم مزاج کی ضرورت پڑتی ہے ۔لیکن بچے اپنے بچین سے جب ٹین ایچ یابلوغت کے آیام میں داخل ہوجاتے ہیں توان کی تربیت کے مسائل میں نہ صرف اضافہ ہوجاتاہے بلکہ دورحاضرمیں توان مسائل کی نوعیت ہی بدل کررہ جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اپراورلوئرچترال کے دوردرازاورپسماندہ علاقوں میں کمیونٹی سے مشاورت کے بعد25 فرینڈلی ایڈوالسنٹ سنٹر قائم کئے گئے ہیں اورچھ فرینڈلی ایڈوالسنٹ سنٹرمزیدبنارہے ہیں۔جہاں ادارے کی تربیت یافتہ مینٹور 10سے 13سال،14سے 16سال اور17سے 19سال کے بچوں اوربچیوں کے لائف اسکیل،نیوٹریشن ،منٹیل ہیلتھ، اپنے اندرخود اعتمادی پیداکرنے کی درس دے رہے ہیں
انہوں نے کہاکہ ایک بہترین معاشرے کی تشکیل میں منصوبہ بندی کا اہم کردار ہوتا ہے بنی نوع انسان کو اللہ تعالیٰ نے شعور اور وسیع سچ کا مالک بنا کر پیدا کیا ہے انسان کو اللہ نے ہر مشکل اور سختی سے مقابلے کی صلاحیت بھی عطا کی ہے۔ تاہم بہت سارے معاملات میں انسان کی نا سمجھی اور کوتاہی دراصل انسانوں کے لئے پریشانی کا سبب بن جاتا ہے۔ ماوں اور بچوں کی صحت بہتر بنائے بغیر صحتمند معاشرے کی تعمیر کا خواب پورا نہیں ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس پروجیکٹ میں عمر کے مطابق بچوں کو معلومات دی جاتی ہے ان کے نفسیاتی ، سماجی اور ذہنی طرز پر آنے والے مسائل کو حل کرنے کا طریقہ سکھایا جاتا ہے اور ان کے اند ر احساس کمتری کو دور کرکے احساس برتری پیدا کی جاتی ہے۔مقریرین نے کہاکہ بعض اوقات بچوں میں مقابلے کارحجان پیداہوجاتاہے اوران میں کئی کشیدگی شروع ہوجاتی ہے مقابلے کارحجان بعض اوقات مثبت اوربعض اوقات منفی ہوسکتاہے کئی دفعہ تعلیمی کارکردگی یااچھے نمبروں کے حصوول کےلئے باہم مقابلے کی وجہ سے کئی بچوں خودکشی کی ہیں اس حوالے سے تربیت کی اشدضرورت ہے ۔
اجلاس میں 2022 کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے2023 کےلئے حکمت عملی اورمنصوبہ بندی پرغورکیاگیا۔گورنمنٹ ہیلتھ ڈیپارنمنٹ ضلع لوئرچترال ،محکمہ پاپولیشن ویلفیئرڈیپارنمنٹ چترال ، اے کے آرایس پی اوراے کے ایچ ایس پی ائندہ کلسٹرسطح پر فیلڈ میں کام کرنے والے تمام اسٹاف کے لئے ایک ساتھ پروگرامات کرنے کافیصلہ کیاگیا۔جس سے ایل ایچ ڈبلیو،ایل ایچ وی،میڈوائف ،مینٹور،چیمپین ،سی این ڈبلیو،بی ایم ڈبلیواوردوسرے اسٹاف کااپس میں تعلقات بہترہوگا۔اورایک دوسرے سے کوارڈینیشن میں رہیں گے ۔ہمارا مقصدایک ہے لوگوں کو سروس فراہم کرناہے اگررابطے میں رہیں گے تواچھے سروس فراہم کریں ۔ایک ساتھ معاشرتی ناہمواریوں کوختم کرکے ہرچیلنجوں کامقابلہ کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔