لوئر چترال پولیس/ٹریفک وارڈن کی تمام تھانوں کی حدود میں کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری

چترال (چترال ایکسپریس)آر پی او ملاکنڈ سجاد خان کے خصوصی احکامات پر ڈی پی او لوئر چترال ناصر محمود نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ آگاہی مہم کو بھی جاری رکھا ہوا ہے۔لوئر چترال پولیس/ٹریفک وارڈن نے  چترال لوئر کے  تھانوں کی حدود میں بغیر ہیلمٹ/لائسنس اور اوور سپیڈنگ/لاپرواہی کرنے والے کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی .تفصیلات کے مطابق سرکل لوٹکوہ03، سرکل سٹی چترال میں 16 اور سرکل دروش میں 06 نابالغ ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 25 ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ جنکو موٹرسائیکلوں کے ساتھ تھانوں میں لائے اور انکے والدین/سرپرستوں سے تحریری ضمانتیں وصول کرنے کے بعد چھوڑ دیے گئے۔ والدین نے یقین دلایا کہ وہ مستقبل میں اپنے بچوں کو اس فعل سے روکیں گے۔

جبکہ ایس ایچ او سٹی تھانہ منیر الملک نے چترال بازار میں ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والے 3 سبزی فروشوں کے خلاف تعزیرات پاکستان 290/283 کے تحت ایف آئی آر درج کر کے سوزوکی کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کی۔

  ڈی پی او ناصر محمود نے ایک بار پھر والدین سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ممکنہ خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے موٹر سائیکل دینے سے گریز کریں۔
“بچے ہمیں بہت عزیز ہیں اور ان کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے”
انہوں نے والدین کو خبردار  کرتے ہونے کہا ہے کہ غلطی دھرانے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔