تازہ ترین

ڈی سی چترال نےمختلف پوائنٹس پر روڈز پر کام ناقص قراردیا ۔ نئے سرے سے دوبارہ کوالٹی کے مطابق کام کرنے کا حکم ۔

ناقص کام کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔ڈی سی چترال لوئر محمد انوار الحق

چترال (چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ /ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوار الحق  نے عوامی شکایات اور نگران کمیٹی کی رپورٹ پر ایکشن لیتے ہوۓ دروش چترال زیر تعمیر روڈ کا مختلف مقامات پر معائنہ کیا۔

چمرکھن ,جغور,بکراباد اور مختلف پوائنٹس پر کام کو چیک کرنے پر ناقص پا کر این ایچ اے حکام اور ٹھیکیدار کو موقع پر طلب کر کے سخت برہمی کا اظہار کیااور کام کا رپورٹ طلب کر لیا۔۔

ڈی سی  نے ناقص کام کو ریجیکٹ قرار دیکر فوری طور پر نئے سرے سے دوبارہ کوالٹی کے مطابق کام کرنے کا حکم دیا۔

ڈی سی نے مختلف مقامات پر  ہونے والے بلیک ٹاپنگ کا بھی معائنہ کیا۔ رولز کے مطابق کام کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔اور سختی سے تاکید کی کہ کام کوالٹی کے عین مطابق تسلی بخش طریقے سے کیا جاۓ۔

انہوں نے موقع پر موجود ٹھیکیدار اور این ایچ اے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ روڈ ہر علاقے کی بنیادی ضرورت ہوتی ہے۔اور علاقے کی ترقی کا دارو مدار روڈ پہ ہوتا ہے۔ اس لیۓ ناقص کام کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نگران کمیٹی کام کی مسلسل نگرانی کرے گی ۔اور اپنا رپورٹ پیش کرے گی۔ناقص کام کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔