جمعیت علماء اسلام ضلع چترال لوئر کے مجلس عاملہ کااہم اجلاس

چترال(چترال ایکسپریس) جمعیت علماء اسلام ضلع چترال لوئیر کے مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت امیر مولانا عبدالرحمن  میمن ہاؤس میں منعقد ہوا جو چار گھنٹہ تک جاری رہا اجلاس میں مختلف اہم امور زیر بحث آئے اور متفقہ طور پر فیصلے ہوے کہ چترال میں یہ افواہ پھیلائی گئی ہے کہ چترال شندور روڈ کلاش ویلی روڈ میں کام بند کئے گئے جو بلکل درست نہیں البتہ فنڈ کی کمی کے باعث کام میں تاخیر ہورہی ہے جس کے لئے چترال کے دونوں اضلاع کے کابینہ کا ایک وفد وفاقی وزیر مواصلات اور صوبائی گورنر سے ملاقات کرکے کام میں تیزی لانے اور وافر مقدار میں فنڈ کے بروقت فراہمی کے لئے کوشش کریگی ۔اجلاس میں کہا گیا کہ چترال میں ہونے والے مختلف محکموں کے تحت آنے والے فنڈ اُن کے خرچ اور منصوبوں سے اہالیان چترال کو آگاہ کرنے کے لئے چار رکنی زمہ دار کمیٹی تشکیل دی گئی یہ کمیٹی عوام کے احساسات اور جز بات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوامی فنڈ عوامی کاموں پر خرچ کرنے کو یقینی بنائی گی کیوںکہ قاید جمعیت کی ہدایات صوبائی جمعیت اور ضلعی جمعیت کی طرف سے بھر پور جدوجہد کے نتیجے میں وفاقی وزیر مواصلات کی کوشیشوں سے عوام کو آگاہ کر دیگی اور جہاں جہاں کام ہو ئے ہیں اُ سے میڈیا کے زریعے تشہیر کی جائیگی  تاکہ چترال کے عوام کو جمعیت کی کارکردگی واضح ہو۔ کمیٹی کے اراکین میں مولانا عبدالرحمن امیر جمعیت علماء اسلام چترال لوئیر ، قاری جمال عبدالناصر سینئر نائب امیر،حافظ انعام حنیف میمن  جنرل سیکٹری،  قاضی محمد نسیم سیکٹری اطلاعات شامل ہیں ۔ یہ کمیٹی فوری طور پر ضلعی انتظامیہ این ایچ اے حکام ٹی ایم او چترال ٹی ایم او دروش سی این ڈبلیو ایریگیشن پلک ہیلتھ محکمہ تعلیم و دیگر محکموں سے ضروری معلومات فراہم کریگی اور آئیندہ ہونے والے منصوبہ جات کی جمعیت علماء اسلام کی طرف سے نگرانی کریگی ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ دیر اور چترال کے عوام کے مابین سابقہ گہرے تعلقات وابستہ ہیں لیکن دیر کے چند لوگ اپنی زاتی مفادات کی تکمیل کے لئے اہالیان چترال کے لئے مختلف مسائل پیدا کرتے رہتے ہیں جن میں ٹنل کے بہانے مینہ خوڑ میں چترال آنے والے لوڈ گاڑیوں کو ان لوڈ کرنا جیسا تشویش ناک عمل ہے جو کسی بھی صورت میں اہالیان چترال کے لئے قابل قبول نہیں ہے این ایچ اے بھی ہوش کا ناخن لے اور مفاد پرست ٹولہ بھی خبردار رہے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ 25  دسمبرکو تحصیل جمیعت کی طرف سے تربیتی کانفرس کامیابی کے لئے بھر پور جدوجہد کریگی اور ضلع تحصیل اور یو سی سطح پر جمیعت سوشل میڈیا ٹیم کو مزید فعال کی جائیگی اس سلسلے میں ضلعی سوشل میڈیاء کانفرنس کے لئے بھی پروگرام کے جائینگے اور میڈیا ٹیم کی مکمل حوصلہ افزائ کی جائیگی ۔تمام یو سی اور تحصیل کے تفصیل دورہ کئے جائینگے اور انتخابات ۲۰۲۳ کے لئے جمیعت کو مزید فعال بنانے کی بھر پور جدوجہد ابھی سے شروع کی جائیگی۔ حافظ انعام حنیف میمن وفاقی وزیر مواصلات اور صوبائی گورنر سے ملاقات کے لئے وقت کا تعین کرنے کے لئے دو دنوں کے اندر پشاور اور اسلام آباد روانہ ہونگے۔ اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر  چترال ،محکمہناین ایچ کے زمہ داران اورٹی ایم او چترال سے ملاقات پر مشاورت ہوئی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔