آل سیکنڈ شفٹ ٹیچرایسوسی ایشن لوئرچترال کی چترال پریس کلب کے سامنے اپنےمطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

چترال (چترال ایکسپریس)آل سیکنڈ شفٹ ٹیچرایسوسی ایشن لوئرچترال نے صوبائی ایسوسی ایشن کے کال پرچترال پریس کلب کے سامنے اپنےمطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پرآل ڈی ایس ایس ٹیچر ایسوسی ایشن چترال لوئر کے صدر حیدرآحمد،نائب صدر حاجی اکبر،جنرل سیکرٹری اظہار،ڈپٹی جنرل سیکرٹری منیب احمد ،سیکرٹری اطلاعات شبیرآحمد،فنانس سیکرٹری نیت علی خان اوردوسروں نے کہا کہ ماہانہ تنخواہوں کی ادئیگی ،ذاتی اکاونٹ میں تنخواہوں کی ٹرانسفر،سروس اسٹرکچر،چھٹیوں کی کٹوٹی نہ کرنے،سالانہ تنخواہوں میں اضافہ، سیکنڈشفٹ اساتذہ کے لئے سرکاری نو ٹفیکشین ،انتخابات اورامتحانات میں دوسرے اساتذہ کی طرح ڈیوٹیوں کی تقسیم اورتنخواہوں کی بروقت آدائیگی نہ ہونے کے باعث احتجاج کرنے پرمجبورہوئے ہیں۔ لوئرچترال کے 49 سکولوں میں سیکنڈشفٹ پڑھانے والے 295میل فیمل ٹیچرزگذشتہ کئی مہینوں سے معاوضوں سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چترال میں سیکنڈٹائم شفٹ کیلئے بھرتی ہونے والے اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہونے کے باوجودبچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں مگران کے حقوق ادانہیں کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔