*ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان کا دورہ لوئر چترال *
چترال (چترال ایکسپریس)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان نےگزشتہ روز چترال لوئر کا دورہ کیا ۔ڈی۔۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود, ڈی۔پی۔او اپر دیر طارق سہیل مروت اور ایس ۔ایچ۔او تھانہ عشریت و دیگر پولیس افسران نے ار۔پی۔او کا لواری ٹنل میں پرتپاک استقبال کیا۔
ار۔پی۔او ملاکنڈ سجاد خان نے لواری ٹنل میں موجود پولیس ٹورسٹ فسلٹیشین سنٹر کا دورہ کرکے سیاحوں کو دی جانی والی سہولیات کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں عملے کو مزید بہتر سہولیات دینے کی خاطر احکامات جاری کئے ۔آر۔پی۔او نےاس موقع پر کہا کہ
چترال کا شمار خیبر پختونخواہ کے خوبصورت مقامات میں ہوتا ہےجو اپنی منفرد ثقافت اور خوبصورتی کی وجہ سے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ لاتا ہے سالانہ ہزاروں کی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح چترال کا رخ کرتے ہے ۔
انہوں نے کہا کہ لوئر چترال کے مخلتف مقامات پر موجود پولیس ٹورسٹ فسلٹیشین سنٹر میں سیاحوں کو سہولیات دینے کے ساتھ ساتھ ان کی رہنمائی بھی کی جاتی ہے ۔ اور مستقبل میں مزید ٹورسٹ فسلٹیشین سنٹر قائم کئے جائیں گے تاکہ چترال میں سیاحت کے شعبے کو مزید فروغ مل سکے ۔