*ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ سجاد خان کی لوئر چترال پولیس افسران کے ساتھ تعارفی /کرائم میٹنگ*
چترال (چترال ایکسپریس)تفصیلات کے مطابق ڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ار۔پی۔او ملاکنڈ سجاد خان کی زیر صدارت میں پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود ، جملہ ایس ڈی۔ پی۔اوز، جملہ ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود نے ار۔پی۔او کو لوئر چترال کی تاریخ اور اس کے خدوخال اور چترال کے اندر مختلف پراجیکٹس میں کام کرنے والے غیر ملکی افراد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
جس کے بعد ار۔پی۔او ملاکنڈ نے کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لے کر جرائم کی شرح، نوعیت، عدم گرفتار ملزمان، منشیات کے خلاف کاروائیوں اور جرائم برخلاف مال و اشخاص کے حوالے سے ایس۔ایچ۔اوز و تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
ار۔پی۔او ملاکنڈ نے مستقبل کی پالیسی کے حوالے سے ذیل احکامات جاری کئے۔
* رپورٹ کنندگان کی رپورٹ پر بلا تاخیر مقدمہ درج رجسٹر کریں اور مقدمہ میں میرٹ پر تفتیش یقینی بنائیں۔
* منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لا کر ان کے مزید لنکس کا سراغ لگا کر ان پر بھی ہاتھ ڈالیں،جبکہ تفتیشی افسران بھی میرٹ پر تفتیش سے ایسے افراد کو قرار واقعی سزا دلوائیں۔
*چترال میں سیاحت کے فروغ کے لئے لوئر چترال پولیس استعداد کار مزید اضافہ کیا جائے ۔
* مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری پر خصوصی توجہ دیں۔
* دوران ڈیوٹی حفاظتی اقدامات بلٹ پروف جیکٹ و ہلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔
* موجودہ صورتحال کے پیش نظر بازاروں، پٹرول پمپس،کرایے کے مکان اور ہوٹل وغیرہ کی چیکنگ یقینی بنائیں اور چترال کی مثالی امن کو بر قرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں