*ریجنل پولیس افیسر سجاد خان کا لوئر چترال پولیس لائن میں دربار کا انعقاد*

چترال(چترال ایکسپریس )*ریجنل پولیس افیسر سجاد خان کا لوئر چترال پولیس لائن میں دربار کا انعقاد*دربار میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود، ڈی۔پی۔او اپر چترال ارباب شفیع اللہ ,ڈی۔ایس پی۔ہیڈکوارٹر لوئر چترال اقبال کریم، ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر اپر چترال احمد عیسی تمام سرکل ایس۔ڈی۔پی اوز اور جملہ ایس ایچ اوز، آفس سٹاف, ٹریفک پولیس، سیشل برانچ، ڈی۔ایس بی اسٹاف ،سی۔ٹی۔ ڈی, ایف۔ار۔پی, ڈسٹرکٹ پولیس سمیت لیڈیذ پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔

ار۔پی۔او ملاکنڈ سجاد خان کو پولیس لائن پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ ار۔پی۔او ملاکنڈ نے یادگارِ شہدائے پولیس پر حاضری دی اور یادگارِ شہداء پر پھولوں کا گلدستہ رکھا اور شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

ار۔پی۔او ملاکنڈ نے اپنے خطاب میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ مجھے آپ سے اپنے خیالات کے ساتھ پالیسی گائدلائن اور آئی ۔جی صاحب کے احکامات سے آگاہ کرنے کا موقع ملا ۔
ار۔پی۔او ملاکنڈ نے چترال پولیس افسران کے بہادری کی تعریف کی اور کہا کہ اپنے ملازمت کے دوران سوات میں کشیدہ حالات کے وقت چترالی افسروں اور جوانوں کی بہادری دیکھی اور خود اس کا گواہ ہوں ۔
چترال کے سخت موسمی حالات کے باوجود بھی ان کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ چترال ایک پرامن علاقہ ہے اس کے باوجود لوئر چترال پولیس کو ناگہانی حالات سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہیں ۔
ایس۔ایچ۔اوز اپنے دفترات کو عوام دوست بنائیں اور تمام جوانان عزت کے ساتھ اپنا نوکری کریں، دوسروں کو بھی عزت دے، تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے ان کے ساتھ عزت و احترام کا بھرپور خیال رکھیں . کھلے دل سے عوام کے خدمت کریں.
موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر تمام پولیس جوانان ہیلمٹ، جیکٹ کا استعمال کریں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی.

منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لایا جائے، منشیات فروخت کرنے اور سپلائی کرنے والوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں. آنے والے نسلوں کو منشیات سے پاک معاشرہ دینے میں اپنا کردار ادا کریں.
ار۔پی۔او ملاکنڈ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں اور جوانوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔

دربار کے آخر میں ار۔پی۔او ملاکنڈ کو پولیس جوانوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا، ار ۔پی۔او ملاکنڈ نے فوری طور پر پولیس اہلکاروں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے اور کہا کہ میرے آفس کے دروازے ہمیشہ آپ کے لئے کھلے ہے اگر کسی کو کوئی مسلئہ ہوں تو بلا جھجک میرے دفتر آسکتا ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔