چترال پولیس لوئر کی کجو اور راغ میں عمائدین علاقہ کے ساتھ منشیات کے متعلق آگاہی میٹنگ

چترال (چترال ایکسپریس)*ڈی۔پی۔او لوئر چترال کی خصوصی ہدایت پر استاذان مسجد کجو اور جامع مسجد راغ میں معتبرات علاقہ کے ساتھ آگاہی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا*
اس سلسلے میں ایس۔ایچ۔او تھانہ کوغوزی ایس۔آئی رحیم بیگ کی سربراہی میں منشیات کے متعلق آگاہی میٹنگ کی جسمیں عمائدین علاقہ اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
ایس۔ایچ۔او تھانہ کوغوزی نے شراکاء میٹنگ کو منشیات کے نقصانات کے متعلق بتایا۔ خاص کر علاقہ کوغوزی میں منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ۔
علماء کرام نے منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دھانی کرائی اور نوجوانوں سے خصوصی امیدوں کا اظہار کیا۔
ایس ایچ اونےاس موقع پر ڈی پی او ناصر محمود کا پیغام “لوئر چترال کو منشیات سے پاک کرنے میں عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے اور اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم کا انعقاد کیا جائے گاعوام کا پولیس کے ساتھ تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
بچے قوم کے مستقبل ہیں اور انکی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے”پڑھ کرسنایا۔۔۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔