ڈپٹی کمشنر اپرچترال منظور احمد افریدی کی اسٹاف سے الوداعی ملاقت.

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)ڈپٹی کمشنر افس بونی میں ڈپٹی کمشنر اپر منظور احمد افریدی کے ساتھ سٹاف ممبرز کے الوداعی ملاقات ہوئی۔ان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  فدا الکریم ،اسسٹنٹ کمشنر شاہ عدنان،ایڈشنل اے سی نوید احمد،ڈی ایچ او اپر ارشاد احمد و دیگر سٹاف موجود تھے اسٹاف کے ساتھ خوشگوار ماحول قائم رکھنے اور ترجیحات کی بنیاد پر خدمات سرانجام دینے پر انھیں خراج تحسین پیش کیاگیا۔انہیں روایتی تخفے پیش کیے گئے نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر اپر منظور احمد افریدی اپر چترال میں بحیثیت ڈپٹی کمشنر کم وبیش ایک سال کا عرصہ گزارنے کے بعد تبدیل ہوکر جارہے ہیں۔ الوداعی ملاقات کے بعد اسٹاف کے تاثرات ان کے بارے کچھ یوں تھی۔

موصوف اپر چترال میں بطور ڈپٹی کمشنر اپنے مختصر تعیناتی کے دوران جس قدر انتہائی جانفشانی، ایمانداری، خلوص نیت اور صدق دل سے اپنے فرائض منصبی نبھائے ان کو ہمیشہ سنہرے الفاظ میں یاد رکھاجائیگا اپنے سٹاف کے ساتھ جس قدر رواداری، حقیقت پسندی، محبت اور شفقت کے ساتھ پیش اتے رہے اپنی مثال اپ تھے۔ اس مختصر عرصے کے دوران موصوف کے قلم اور فعل سے کسی نیچلے طبقے کے ملازم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ وہ ہمیشہ میرٹ کو ترجیح دیتے تھے اور کام کرنے والے بندوں کو پسند فرماتے تھے۔ مختصراً موصوف امن و محبت اور سچ گوئی کو ہمیشہ ترجیح دیتے تھے۔ڈپٹی کمشنر اپر ،اسٹاف کے جذبے اور دوران ادائیگی فرائض منصبی بہترین تعاون پر اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اورچترال میں ایک سال کی قلیل مدتِ ملازمت کو یادگا قرار دیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔