اپر چترال شادر ریشن کے زمین مالکان کو معاوضہ جات کی ادائیگی کی گئی۔

اپرچترال (چترال ایکسپریس)شادر ریشن کے زمین مالکان کو معاوضہ جات کی ادائیگی کی گئی۔
زمین مالکان کے لئےمعاوضہ جات کی ادائیگی کا اہتمام ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے دفتر میں کیاگیا تھا۔
اس پروگرام میں  فدالکریم  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال ،  احسان الحق  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال اور میر جمشید الدین  چیرمین تحصیل کونسل موڑکہو/تورکہو نے اپنے ہاتھوں  سے زمین مالکان کو چیک جاری کئے۔
واضح  رہےکہ گزشتہ سال دریا یارخون کے کٹائی کی وجہ سے چترال بونی روڈ بمقام شادر ریشن بند ہوا تھا اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے متبادل راستے کے لیے لوگوں سے زمینات لی تھی جس کی جملہ ضروری قانونی تقاضے پوری ہونے کے بعد ان لوگوں کے معاوضہ جات کی ادائیگی کی گئی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔