ڈی پی او آفس لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد ۔

چترال (چترال ایکسپریس)ڈی پی او آفس لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس آفیسرنے اپنے جائز عرض و معروض پیش کئے۔
ڈی پی او نے حل طلب مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ نیز رواں ماہ اچھی کارکردگی دیکھانے والے پولیس آفیسران میں تعریفی اسناد کے ساتھ نقد انعامات تقسیم کیے۔

ڈی پی او لوئر چترال ناصر محمودنے اس موقع پرکہا کہ آفسران کے استعداد کار بڑھانے کی خاطر کارکردگی کی بناء پر حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔ ہم عوام دوست پولیسنگ کو ترجیح دیتے ہیں اور اپنے آفسران سے دیانتداری، محنت اور لگن سے فرائض منصبی انجام دینے کی توقع رکھتے ہیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔