دروش پولیس لوئرچترال کی کامیاب کاروائی اسلحے سمیت سمگلرز گرفتار

چترال(چترال ایکسپریس)ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود (پی ایس پی) نے حالیہ ملکی حالات کے پیش نظر سخت سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ضلع چترال لوئرکے داخلی و خارجی راستوں میں مشتبہ افراد کے نقل وحمل پر کڑی نظر رکھنے اور بارڈر کے قریبی تھانوں اور چوکیوں کےانچارج افسران کو مشکوک افراد کے نقل و حمل کو مانیٹر کرنے کے سلسلے میں سخت احکامات جاری کئے ہیں ۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اجمل خان کی قیادت میں ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش ایس آئی ابرار احمد اور ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اسلحے سمگل کرتے ہوئے دو مشکوک افراد کو حراست میں لیکر ان میں سے ایک کےقبضے سے ایک عدد چائنہ رائفل 7.62 بور بمعہ 591 کارتوس جبکہ دوسرے سے ایک عدد بارہ بور چھریدار بندوق 7.62 بور معہ 210 راونڈز کارتوس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔
چترال پولیس لوئر کی طرف سے حالیہ ملکی حالات کے پیش نظر لوئر چترال کے تمام خارجی و داخلی راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔