چترال کی آل پارٹیز کی وفد کے ساتھ ملاقات کرنے پر گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کا شکریہ۔بی بی جان سینئر رہنما پی ایم ایل این
چترال (چترال ایکسپریس ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور تحصیل کونسل چترال کے رکن بی بی جان نے گزشتہ دنوں چترال کی آل پارٹیز کی وفد کے ساتھ ملاقات کا موقع دینے اور چترال کے مسائل کو توجہ سے سننے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرنے پر گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہا رکیا ہے کہ وہ جلد ہی چترال کا دورہ کرکے عوام کو درپیش مسائل سے بھی آگاہی حاصل کریں گے۔ چترال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گورنر ہاؤس پشاورمیں ان کی قیادت میں چترال کی سیاسی قیادت نے گورنر سے ملاقات کرکے کالاش ویلیز، گرم چشمہ، شندور روڈ سمیت چترال یونیورسٹی اور دوسرے بڑے ترقیاتی کاموں کے بارے میں ان کو مسائل سے آگاہ کیا تھا جس پر گورنر نے انتہائی شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری کاروائی کی یقین دہانی کروائی جس پروہ ان کے مشکور رہیں گی۔