جغور یوسی 3میں اجلاس،چترال کے روڈوں کی مرمت کے لئے 20ارب روپے جاری کرنے پر مولانا اسعد محمود اور وفاق کاشکریہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)جغور یوسی 3میں رہنما جمعیت علماء اسلام لوئر چترال یوسی 3امیر فضل الرحمت کے زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں علماء کرام اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں یوسی ٹاون تھری کے جنرل سیکریٹری فضل الرحمن نے ایک قرارداد کے ذریعے صوبائی ،وفاقی و منتخب نمائندگان  سے مطالبہ کیا  کہ یوسی چترال 3 کجو اورجغور میں یوٹیلٹی اسٹور قائم کی جائے اوربکرآباد میں لنک روڈ کے لئے فنڈجاری کئے جائے۔اجلاس میں کہا گیا کہ جغور رضاندہ میں پانی کا نظام ختم ہوچکا ہے اس لئے محکمہ پبلک ہیلتھ کے حکام نوٹس لے کر پانی کا مسئلہ فوری طورپر حل کریں۔ہنجول اور شوت روڈ کو پختہ کیا جائے،اجلاس میں قرارداد کے ذریعے جغور گول میں حفاظتی پشتے اور شوت اور دواشش میں قبرستان کے لئے فوری فنڈ مختص کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ سرکاری ملازمتوں میں جغور کے نوجوانوں کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جارہا ہے سروے کرکے جغورکے جوانوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کی جائے۔
اجلاس میں اس بات زور دیا گیا کہ جہاں جہاں تجاوزات ہیں اُن کے خلاف انتظامیہ فوری کاروائی عمل میں لائے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ جغور ایریا سیلاب سے پوری طرح متاثر ہوا ہے متاثرین کے نقصانات کا فوری ازالہ کیا جائے۔
اجلاس میں سود کے خلاف قائد جمعیت کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اور ختم نبوت کے حوالے سے مفتی محمود اور قائد جمعیت کے موثر کردار کے حوالے سے پروگرامات منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں مقررین نے کہا کپ وفاقی وزیرمواصلات  چترال کی پسماندگی اوردورافتادگی کومددنظررکھتے ہوئے چترال کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں ۔وزیرمواصلات کی ہدایت پرجغورگول میں نیشنل ہائی وے اٹھارٹی (این ایچ این) کے ذریعے 2کروڑ روپے کی لاگت سے سیلابی پانی سے بچاو کیلئے حفاظتی بند تعمیرکیاگیا۔

اجلاس میں چترال بھرکے خراب روڈوں کی مرمت کے لئے 20ارب روپے جاری کرنے پر وفاقی حکومت خصوصاً مولانا اسعد محمود کاشکریہ ادا کیا گیا اور اُنہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اجلاس میں طلحہ محمود وفاقی وزیر سیفران کی طرف سے دوبارہ ریلیف اپریشن شروع کرنے کے فیصلے کو سراہا گیا اور اُنہیں بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس سےجنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام ٹاون تھری چترال ،ومعروف سماجی کارکن فضل الرحمن ،مولاناقاری صادق،مولانا عبدالقادر، مولاناسردار،مولانامحب ،قاضی فیض اوردوسروں نےخطاب کیا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔