اپرچترال تین روزہ ونٹر سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر۔
اپرچترال(ذاکرمحمدزخمی )اغاخان رورل سپورٹ پروگرام اپر چترال اور بی،ایل،ایس،او کے زیر اہتمام تین دنوں سے جاری ونٹر سپورٹس فیسٹیول اپنے احتیتام کو پہنچا۔
بڑی تعداد میں تماشائیوں کی موجودگی میں ائس ہاکی گراؤنڈ پرواک میں ائس ہاکی میچ کا فائنل کھیلا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی خان کنیڈین ہائی کمشنر برائے پاکستان ہرایکسلینسی Leslie Scanlon کے ہمراہ آج کے ونٹر سپورٹس فیسٹیول کے فائنل میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔
ان کے ساتھ آغا خان رورل سپورٹ پروگرام اور بی،ایل،ایس،او کے عہدہ دران،
علاقے کے منتخب نمائندگان اور کثیر تعداد میں تماشائیوں نے شرکت کی۔ اس ونٹر سپورٹس فیسٹیول میں علاقے کے خواتین کے لئے Exhibition کا اہتمام بھی کیا گیا تھا
جس میں خواتین نے ہاتھ سے بنے ہوئے مختلف ائٹمز اسٹال میں پیش کئے۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ونٹر سپورٹس فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر جملہ منتظمین کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے کنیڈین ہائی کمشنر اور ان کے ساتھ ائے ہوئے دوسرے معززین کا بھی شکریہ ادا کیا کہ
انہوں نے سردی کے اس سخت ترین موسم میں اپر چترال کا دورہ کیا
اور اس فیسٹول کو انجوائے کیا۔