صوبائی حکومت نے سٹلمنٹ چترال کے 185 ملازمین کی نوکری مستقل کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا
چترال(چترال ایکسپریس)صوبائی حکومت کی طر ف سے اسٹپلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے سٹلمنٹ چترال کے 185 ملازمین کی نوکری مستقل کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کیا ہے۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی اسمبلی نے بل پاس کرکے آئینی ایکٹ کے تحت چترال کے اسٹلمنٹ ملازمین کی ملازمتیں مستقل کرنے کی منظوری دی تھی۔ایکٹ کی روشنی میں صوبائی حکومت نے اعلیٰ سطح کی میٹنگ میں یکم دسمبر 2022کو ریگولرازیشن کی باقاعدہ منظوری دی،منظوری کے بعد ضابطے کی کاروائی مکمل کرکے اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے30دسمبر2022کو ریگولرازیشن کا نوٹی فیکشن جاری کیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں