انچارچ ٹریفک پولیس لوئر چترال کی گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی غیر نمونہ پلیٹس ہٹاکر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی چالان۔
چترال (چترال ایکسپریس)آر۔پی۔او ملاکنڈ سجاد خان کے خصوصی احکامات پر ڈی۔پی۔ او لوئر چترال ناصر محمود نے ٹریفک قوانین سے متعلق اگاہی مہم کے ساتھ ساتھ عملدرآمد کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔
انچارچ ٹریفک وارڈن ادریس احمد بیگ کے ہمراہ ٹریفک رائیدرز اور ٹریفک وارڈن نے غیر نمونہ کے نمبر پلیٹس کو گاڑیوں اور موٹر سائیکل سے ہٹاکر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر موقع پر چالان کیا۔
ڈی پی او چترال لوئر ناصرمحمود نے ایک پیغام میں والدین کو اپنے کم سن بچوں کو موٹرسائکل یاگاڑی چلانے کی ہرگز اجازت نہ دینے اوردوران سفر ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ خود بھی اس بات پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی تلقین کریں تاکہ سب کے عزیزوں کو حادثات سے بچایا جا سکے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں