تازہ ترین

*جماعتِ اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کے تحت خیبرپختونخوا کے کارکنان کے لیے پشاور میں منعقد کی جانے والی میڈیا ورکشاپ میں چترال سے ذمہ دران کی شرکت*

پشاور (چترال ایکسپریس)قرآن کے آفاقی پیغام کی ترویج کے لئے میڈیا کے محاذ پر ماضی ،حال مستقبل کے حوالے سے وسعت نظری کی ضرورت ہے۔ داعی دین کی سوشل میڈیا وال للہیت سے عبارت ہو
پرنٹ , الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر میڈیا کے کارکن کی کوششوں کا محور احیاء اسلام ہو۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری
آمنہ عثمان نے *”داعی دین اور عصر حاضر کے چیلنجز”* کے موضوع پر پشاور میں میڈیا کارکنان کی تربیتی ورکشاپ بعنوان *ستارے جس کے گرد راہ ہوں وہ کارواں تو ہے*
سے خطاب کے دوران کیا-
انہوں نے کہا کہ میڈیا کے محاذ پر کارکن کی فطری صلاحیتوں کے نکھار کی ضرورت ہے-ہمیں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد ہو کرمیڈیا کے میدان میں کام کرنا ہے-مگر اس دور دجل میں قرآن کی تعلیمات کو مضبوطی سے تھامنا ضروری ہے-
ڈائریکٹر میڈیا سیل عالیہ منصور نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو قوی مومن پسند ہے ۔ذہنی و جسمانی صحت ،مضبوط حکمت عملی , سماجی روابط ،ماحول کو پاکیزہ بنانے کی کوششیں پسندیدہ صفات ہیں-
دور فتن میں حالات و واقعات کی حقیقت جاننا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔
دور دجل میں قرآن وسنت کی تعلیمات سے مضبوط تعلق ضروری ہے-
انہوں نے آگاہ کیا کہ معیار پراکتفا نہیں کرنا بلکہ بہتر سے بہترین کے لئے کوششیں کرنا ہیں میڈیا کے کارکن کی ذمہ داری ہے کہ اپنی کارکردگی کو بہترین بنائے ۔ ابلاغی صلاحیت میں اضافے کے لئے سماجی روابط بڑھائیں
۔داعی اپنی ذات کو خود نمائی سے محفوظ رکھتے ہوئے رضائے الٰہی کے حصول کا ذریعہ بنائے-
ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سیل شفا ہما نے *نیا زمانہ نئے صبح شام پیدا کر* عنوان پر اپنے خطاب میں کہا کہ علم اور مہارت مومن کے ہتھیار ہیں۔
میڈیا کارکن کا مطمع نظر صلاحیتوں کا اللہ کی راہ میں بہترین استعمال ہے.میڈیا کے کارکن کی مہارت تحریک کا اثاثہ ہے-بعد ازاں ٹیکنالوجی کے استعمال میں جدید ٹولز کو عملی طور پرسکھایا گیا ۔
صدر انجمن حریم ادب پاکستان عالیہ شمیم نے ادب کا تعارف،اہمیت اور تقاضے بتاتے ہوئے تخلیقی لکھائی کی عملی مشق کروائی دریں اثنا
نگران شعبہ آئ ٹی سعدیہ حمنہ نے اپنے لیکچر میں کہا کہ علم اور مہارت مومن کے ہتھیار ہیں ۔
شخصیت کے نکھار کے لئے کاموں کو سیکھنے کی مہارت پیدا کریں-
نگران شعبہ نشرواشاعت فریحہ اشرف نے کہا کہ دین کے نفاذ کے لئے بہترین کوششیں اور مہارت درکار ہے- میڈیا کارکن کے لئے وقت کے زیاں کو روکنے کے لئے ٹائم مینیجمنٹ ضروری ہے۔ مزید یہ کہ اپنی ابلاغی صلاحیت بہترین بنائے-فوری جذباتی ردعمل سے گریز کریں کءوں کہ شعبہ نشرواشاعت بہت حساس شعبہ ہے جو دراصل جماعت کے بیانیے کے اظہار کا ذمہ دار ہے-
ورکشاپ سے ناظمہ صوبہ خیبر پختونخوا بلقیس مراد اور نائبین نے بھی خطاب کیا #

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔