چترال بھر میں گزشتہ رات سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )چترال بھر میں گزشتہ رات سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہےبالائی علاقوں میں کافی برفباری کی اطلاعات ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوچکا ہے تاہم آمدورفت کا سلسلہ معمول کے مطابق جاری ہے
۔ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود نے لوئر چترال میں حالیہ بارشوں اور برفباری کے پیش نظر تمام تھانہ جات کے ایس۔ایچ۔اوز کو اپنے علاقوں میں عوام کی مدد کے لئے جوانوں کو ہائی الرٹ رکھنے کی خصوصی ہدایات جاری کی ہے۔
تھانہ عشریت کے جوانوں کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کرنے کے ساتھ مزید نفری کی ضرورت پڑنے پر چترال پولیس لائن سے فراہمی کی یقین دہانی بھی کی گئی ہے۔
بارشوں اور برف باری کی وجہ سے چترال کے مختلف مقامات پر لینڈ سلائڈنگ کے خطرات ہے عوام سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔
اطلاعات کےمطابق ٹنل میں برف باری جاری ہے، تاہم ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق جاری ہے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لواری ٹنل سائیڈ روڈز میں 10 انچ تک برف پڑھ چکی ہے۔ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک وارڈن لوئر چترال پولیس ٹی او دروش ظفر علی شاہ اپنے ٹیم کے ہمراہ لواری ٹنل پر موجود ہے جو کہ مسافروں اور پھنسے ہوئے گاڑیوں کو نکالنے میں مدد کررہے ہے۔