ڈی۔پی۔او لوئر چترال برف باری کے دوران نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے مختلف پولیس چیک پوسٹوں کا دورہ۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )سخت موسمی حالات اور منفی درجہ ِحرارت میں ڈیوٹی پر مامور جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئےڈی۔پی۔او لوئر چترال نے برف باری کے دوران مختلف پولیس چیک پوسٹوں کا دورہ کیا۔

لوئر چترال میں کل سے جاری بارشوں اور برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے لوئر چترال پولیس کے جوان اس شدید سردی میں بھی دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہے۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود(پی ایس پی) نے اپنے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے لوئر چترال کے مختلف مقامات پر موجود پولیس چیک پوسٹوں کا دورہ کرکے جوانوں کی خیریت دریافت کی ان کے جذبےاور بلند حوصلے کی تعریف کی.
حالیہ ملکی حالات کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات مزید سخت کرنے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات کی ۔
دوران ڈیوٹی ہلمٹ اور جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کے سخت احکامات بھی جاری کی۔
ڈی پی او نے کہا کہ سخت موسمی حالات میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے جوان ہمارے ہیروز ہے۔ لواری ٹنل میں لوئر چترال پولیس کے جوان دن رات عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ٹریفک پولیس وارڈن کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔