جماعت اسلامی چترال کا قافلہ منصورہ میں تربیتی پرگرام میں شرکت کیلئے روانہ ۔

چترال (چترال ایکسپریس  ) جماعت اسلامی چترال کا منصورہ تربیتی پروگرام کے لئے قافلہ امیر جماعت اسلامی چترال مولانا جمشید احمد و قیم جماعت اسلامی چترال لوئیر  وجہیہ الدین کی قیادت میں لاہور روانہ ہوا ۔ قافلے میں بڑی تعداد میں جماعت اسلامی سے وابستہ افراد شامل ہیں ۔ قافلہ لاہور ( منصورہ ) میں دس روز تک قائدین جماعت ، علماء سے درس قران ، دینی اور سیاسی ذمہ داریوں سے متعلق لیکچرز اور خطابات سنیں گے ۔ اورتربیت حاصل کریں گے ۔ جماعت اسلامی کا یہ تربیتی پروگرام ہر سال منصورہ میں منعقد کیا جاتا ہے ۔ جس میں چترال سے بڑی تعداد میں جماعت کے اراکین ، متعلقین شامل ہوتےہیں ۔ امیر جماعت اسلامی چترال مولانا جمشید احمد اور قیم جماعت اسلامی نے لاہور روانگی کےموقع پر میڈیا سےبات کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ تربیتی پروگرام میں تقریبا 200 سے زیادہ افراد چترال سے منصورہ روانگی کیلئے تیار ہیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔