ڈی پی او لوئر چترال ناصر محمود کی ریٹائر ہونیوالے ڈی ایس پی سیکیورٹی شیر وزیر خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

چترال (چترال ایکسپریس)ڈی پی او لوئر چترال ناصر محمود نے محکمہ سے ریٹائر ہونیوالے فرض شناس پولیس افیسر ڈی ایس پی سیکیورٹی شیر وزیر خان  کے اعزاز میں پولیس لائن میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا*
پولیس لائن لوئر چترال میں منعقدہ پروقار تقریب کے دوران ریٹائرڈ پولیس افسر کیلئے خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا اور انہیں اعزازی شیلڈ، تحائف پیش کئے گئے۔
تقریب میں ڈی پی او لوئر چترال ناصر محمود ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد خان و دیگر اعلی افسراں سمیت سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک تھے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ اپنی شاندار کیرئیر کے بعد مدت ملازمت پوری کرکے محکمہ سے ریٹائر ہونے والے پولیس آفیسر شیر وزیر خان کی گراں قدر خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے مختلف شعبوں میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات سے نبردآزما ہوکر بہترین کارکردگی کے انمٹ نقوش چھوڑ کر سبکدوش ہونے والا پولیس افسر فورس کا حصہ تھے اور رہیں گے ۔
انہوں نے  کہا کہ محکمہ پولیس میں سروس آسان نہیں ہے ۔دوران سروس نت نئے چیلیننجز سے نبردآزما ہونا پرتا ہے جس کے لئے پولیس افیسر کو اعصاب شکن حالات سے گزارنا پڑتا ہے ،ان حالات کے باوجود پولیس افیسر کا احسن طریقے سے پیشہ وارانہ امور سرانجام دینا بلاشبہ قابل تعریف ہے
ڈی۔پی۔او نے ریٹائر ہونے والے آفیسر کے پیشہ وارانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس محنت اور ذمہ داری سے اپنے فرائض سر انجام دیے وہ اپکی احساس ذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
ڈی۔پی۔او نے مزید کہا کہ فرض شناس ، قابل اور ایماندار افسران و اہلکار محکمے کا فخر ہیں جن کی ان تھک محنت ، قابلیت اور پروفیشنلزم پوری فورس کیلئے روشن مثال ہے ۔ اور ڈی۔ایس۔پی۔شیر وزیر خان ان افسران میں شامل ہیں۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد خان نے سبکدوش ہونیوالے پولیس افسر کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکے لئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انکی ہر پلیٹ فارم پر مدد و تعاون اورحوصلہ افزائی جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔
الوداعی تقریب کے اختتام پر ریٹائر ہونیوالے پولیس افسر کو اعزازی شیلڈ، اور تحائف پیش کئے گئے اور اسے روایتی عزت و احترام اور باوقارطریقے سے رخصت کیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔