جمعیت علمائے اسلام لویر چترال کے قائدین کی گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے ملاقات

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس )جمعیت علمائے اسلام لویر چترال کے قائدین ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن ،سابق ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن قرئشی ،سابق تحصیل ناظم مولانا الیاس، نصرت الہی ،عثمان الدین اور ٹاؤن تھری چترال کے سیکرٹری، آل پارٹیز اسٹئیرنگ کمیٹی کے سابق سیکرٹری اور جمعیت طلبائے اسلام کے سابق مرکزی رہنما فضل الرحمن اور دوسروں نے جمعرات کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی سے ملاقات کی اور انہیں چترال کے عوام کی طرف سے گورنر شپ کا عہدہ سنھبالنے پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وفد نے گورنر کو یونیورسٹی آف چترال کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں چترال یونیورسٹی کو قواعد کے مطابق وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے مطلوبہ فنڈ مہیاکرنے، اور دوسرے انتظامی مسائل خصوصی دلچسپی سے حل کرنے” سمیت اس کی تعمیر کاکا م فی الفور شروع کرنے کا مطالبہ کیا اور لویر اور اپر چترال اور خصوصاً چترال ٹاؤن میں بجلی کے بحران کا خاتمہ کرنے پر زور دیا اور کہاکہ بجلی کی قلت کی وجہ سے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ اس موقع پر چترال میں این ایچ اے کے زیر اہتمام تعمیر اور مرمت ہونے والے سڑکوں میں معیار اور رفتار پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ گورنر غلام علی نے وفد کو یقین دلایاکہ چترال کے مسائل کو حل کرنا ان کا اولین ترجیح ہوگا جبکہ چترال ان کا دوسرا گھر ہے اور اس بنا پر وہ چترال کے جملہ مسائل سے باخبر ہیں۔ اس موقع پر گورنر کو چترال کا روایتی تخفہ چترالی چوغہ اور چترال ٹوپی بھی پیش کیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔