لوئر چترال میں پولیو مہم کی بھر پور کامیابی کے لئے ڈی۔پی۔او چترال نے مختلف مقامات میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائی

چترال(چترال ایکسپریس )لوئر چترال میں جاری پولیو مہم کی بھرپور کامیابی اور لوگوں میں اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی خاطر ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود نے مختلف علاقوں میں جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائی۔
اس موقع پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر فیاض علی رومی بھی موجود تھے ۔
انہوں نے مختلف مقامات کا دورہ کرکے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیکر اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈی۔پی۔او نے سیکورٹی پر مامور جوانان اور پولیو ورکرز کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ لوئر چترال میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں پولیس۔جوانوں کا کلیدی کردار ہے۔ محکمہ پولیس متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اس مہم کو بھرپور کامیاب کریں گے اور مل کر اپنے آنے والے نسل کو پولیو جیسی مضر مرض سے بچاکر عمر بھر معذور ہونے سے بچالیں گے۔
انتہائی سخت موسمی حالت اور شدید سردی میں جس جذبے اور حوصلے سے آپ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں وہ کسی جہاد سے کم نہیں ۔

انشاءاللہ بہت جلد مملکت پاکستان کو پولیو جیسے مضر مرض سے ہمیشہ کے لئے پاک کریں گے اس مقصد کے حصول کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا چاہیے ۔ تمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر عمر بھر معذور ہونے سے بچائیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔