لاسپور کے سیاسی و سماجی شخصیت سہروردی خان کی تمام سیاسی لیڈشب سے تحریک تحفظ حقوق چترال کی تحریک کو ملکر کامیاب بنانے کی اپیل۔

چترال (چترال ایکسپریس)لاسپور کے سیاسی و سماجی شخصیت سہروردی خان نے تمام سیاسی لیڈشب سے اپیل کی ہے کہ تحریک تحفظ حقوق چترال کی اس تحریک ملکر کامیاب بنایئں۔اہک بیان میں سہروردی خان نے کہا ہے کہ پیر مختار نبی جیسا بیٹا فخر چترال ہے۔ہمیں آپ پر فخر ہے۔آپ کی اور تحریک تحفظ حقوق چترال کی پوری ٹیم کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔یقین زندہ قوموں کی نشانی یہ ہے کہ وہ اپنے حقوق کی جنگ خود لڑنا جانتے ہیں۔تحریک تحفظ حقوق چترال کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے وادی لاسپور کے عوام شندور روڈ پر کام کی بندش اور چترال کی معدنیات پر قابض ہونے والے مافیا کے خلاف بہت جلد ایک احتجاجی مظاہرہ ریکارڈ کرایئنگے۔

انہوں نے کہا کہ پیر مختار نبی ایک غریب فرد کی آواز بن کر سامنے آئی ہے۔ایک اسٹوڈنٹ ایک مزدور کی آواز ہے۔

میں اپنے تمام چاہنے والوں اپنے احباب اپنے پیارے اور عزیز شاگردوں سے ایک مخلصانہ طور گزارش کرنا چاہونگا جو اس وقت پشاور میں مقیم ہے اپنے قیمتی وقت سے تھوڑا سا وقت نکال کر تحریک تحفظ حقوق چترال کے اس کارواں میں شامل ہو کر چترال کی حق کے لیے آواز بلند کریں یہ تحریک آپ کی حقوق کے لیے آپ کی ترقی آپ کی خوشحالی کے لیے متحرک یے۔
انہوں نے تمام سیاسی لیڈرشب سے اپیل کی ہے کہ اس تحریک میں شامل ہو کر چترال کی ترقی کو اہمیت دیں۔چترال ہے تو ہم ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔