سابق ایم پی اےسیدسردارحسین شاہ پی پی پی اپراورلوئرچترال کامرکزی کنوینر مقرر،آنے والے عام انتخابات میں ورکروں سے مشاورت، ٹکٹوں کی تقسیم اور پارٹی کو فعال بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا

چترال (چترال ایکسپریس )پی پی پی کے سینئر رہنما اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی سیدسردارحسین شاہ کو پاکستان پیپلزپارٹی اپراورلوئرچترال کامرکزی کنوینر مقررکر کے آنے والے عام انتخابات میں پارٹی ورکروں سے مشاورت اور صلح مشورے سے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم اور پارٹی کو فعال بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیاہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی دفترسے جاری کردہ ایک نوٹفیکشن کے مطابق سابق ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ کوکنونیر،ضلعی صدراپرچترال امیراللہ ،جنرل سیکرٹری اپرچترال حمیدجلال ،سابق ا یم پی اے حاجی غلام محمد،ضلعی صدرلوئرچترال انجینئرفضل ربی جان ،جنرل سیکرٹری قاضی فیصل سعید،تحصیل چیئرمین دروش شہزادہ خالدپرویزاورخواتین ونگ لوئرچترال کے صدرشبنم ناصرکوممبرمقررکئے گئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے سید سردار حسین شاہ نے کہاکہ بحیثیت کنوینر وہ پارٹی کوفعال کرنے کے لئے دن رات محنت کریں گے اور آنے والے عام انتخابات میں اپراورلوئرچترال سے قومی اورصوبائی اسمبلی کے لئے ورکروں سے مشاورات کے بعداُمیدوارکاانتخاب کریں گے اورچترال کے تینوں نشستوں سے پی پی پی کے امیدوارکوکامیاب کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلاول بھٹوزرداری کے وژن کے مطابق پارٹی کو جدید خطوط پر استوار کرکے چترال میں پی پی پی کو 1970ء کی دہائی کی طرح ناقابل تسخیر بنایا جائے گا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔