چترال پولیس لوئر کی کامیاب کاروائی ۔چرس،ہیروئین اور دیسی شراب برآمد ملزمان گرفتار
چترال (چترال ایکسپریس)ار۔پی۔او ملاکنڈ سجاد خان کے خصوصی احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاون جاری ہیں ۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود کی ہدایت پر ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال SI منیرالملک کی سربراہی میں اے ایس آئی جنگ باز خان نے بدنام زمانہ منشیات فروش مختار علی ولد عجب گل سکنہ چمرکھن کے قبضے سے 653 گرام چرس ، ایڈیشنل ایس۔ایچ۔او شیر نواز بیگ نے ملزم ابراھیم ولد شہاب الدین سکنہ اڑیان کے قبضے سے 52 گرام ہیروئین جبکہ انچارچ این ای ٹی ٹیم ایس آئی بلبل حسن کی سربراہی میں اے ایس آئی سید غفار نے بکراباد چیک پوسٹ پر
ملزم میر سنگھہ ولد جناح سکنہ گوتھون رومبور کے قبضے سے 11 لیٹر دیسی شراب (ٹارہ) برآمد کرکےملزمان کو گرفتار کرکےمزید تفتیش شروع کردی ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں