سابق اے سی چترال پی اے ایس گریڈ22کے افسر کپٹن (ریٹائرڈ) شیر عالم محسود انتقال کرگئے ۔
چترال (چترال ایکسپریس ) 1997سے 1999 تک چترال میں اسسٹنٹ کمشنر رہنے والے گریڈ22 کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر کپٹن (ریٹائرڈ) شیر عالم محسود کا گزشتہ دنوں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوا۔ وہ اس وقت امور کشمیر کی وفاقی سیکرٹری کے پوسٹ پر مامور تھے ۔
اپنی ملازمت کے ابتدائی دنوں میں وہ چترال میں تعینات تھے اور عوام دوستی اور اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں کے لئے مشہور تھے جبکہ پولو کا بھی کھلاڑی ہونے کی بنا پر اس کھیل کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ دریں اثناء وزیر اعظم شہباز شریف نے انہیں بہترین کارکردگی کی بنا پر بعد آز مرگ ہلال امتیاز عطا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان کی بے وقت رحلت کو سول سروس کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں