لوئر چترال میں برفباری کا شدید سلسلہ جاری ہے ۔ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کی خاطرپولیس ہائی الرٹ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )لوئر چترال میں برفباری کا شدید سلسلہ جاری ہے ۔
*ڈی پی او لوئر چترال ناصر محمود نے تمام افسران و جوانوں کو کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کی خاطر ہائی الرٹ کیا گیاہے*

لواری ٹنل اور دروش کے مقام پر بڑی تعداد میں گاڑیاں پھسی ہوئی ہیں ۔
ایس ڈی پی او سرکل دروش اقبال کریم سرکل کے ایس ایچ اوز اور ٹریفک وارڈن و دیگر جوانوں کے ہمراہ لواری ٹنل سے دروش تک پھسی ہوئی گاڑیوں کو ریسکیو کر رہے ہیں اور مسافروں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے میں مصروف ہیں۔
سخت موسمی حالات کے پیش نظر تمام اڈہ مالکان اور ڈرائیور حضرات کو مطلع کرکے سخت موسمی حالات میں انسانی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر دیر اور چترال سائیڈ میں گاڑیوں کی امد و رفت کو روک دیا گیا ہے ۔
اسی طرح اندرون شہر مختلف مقامات کو جانے والوں سے بھی غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات کی گئی ہے ،
ڈی پی او چترال لوئر ناصرمحمود نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اپ کی چھوٹی سی غفلت آپ کے پیاروں کی خوشیوں کو غم میں تبدیل کر سکتی ہے ۔
آپ کی حفاظت ہماری ذمہ داری اور ہم آپ کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔