گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزراء سے ان کے عہدے کا حلف لےلیا

پشاور(چترال ایکسپریس)گورنرہاؤس پشاور میں نگران صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی،نگران صوبائی حکومت کے 14 ارکان نے بحیثیت صوبائی وزراء اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزراء سے ان کے عہدے کا حلف لیانگران وزیراعلٰی محمد اعظم خان بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔

بحثیت نگران صوبائی وزیر حلف لینے والوں میں عبدالحلیم قصوریہ، سید مسعود شاہ، حامدشاہ، ایڈووکیٹ ساول نذیر، بخت نواز،فضل الہی، عدنان جلیل، شفیع اللہ خان، حاجی غفران، خوشدل خان ملک، تاج محمدآفریدی، محمدعلی شاہ، جسٹس(ر) ارشاد قیصر, شاہد خان خٹک شامل ہیں۔

گورنر خیبرپختونخواہ حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزراء کو مبارکباد دی اورنیک تمناؤں کا اظہارکااظہار کیا

تقریب میں چیف سیکرٹری ڈاکٹرشہزادبنگش، انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری،کمشنر پشاور ریاض محسود، انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

خیبر پختونخوا کی 15 رکنی نگران کابینہ میں وزیراعلیٰ اعظم خان کے سمدھی بھی شامل۔

مالا کنڈ سے تعلق رکھنے والے سابق آئی جی پولیس سید مسعود شاہ نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان کے سمدھی ہیں۔
صوبائی وزیر جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر کا تعلق پشاور سے ہے، وہ پشاور ہائیکورٹ کی جج اور الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بطور ممبر فرائض انجام دے چکی ہیں۔
صوبائی وزیر بیرسٹر سانول نذیر کا تعلق بنوں سے ہے اور پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں۔
شاہد خان خٹک کاروباری شخصیت ہیں اور ان کا تعلق نوشہرہ سے ہے۔ اے این پی کے ٹکٹ سے صوبائی اور قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں۔
صوبائی وزرا تاج محمد آفریدی اور منظور آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔ منظور آفریدی کا تعلق جے یو آئی سے ہے جبکہ ان کا شمار مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔تاج محمد آفریدی سینیٹ کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔
پشاور سے تعلق رکھنے والے عدنان جلیل کاروباری شخصیت ہیں اور اے این پی کے مرحوم رہنما حاجی محمد عدیل کے صاحبزادے ہیں۔
محمد علی شاہ کا تعلق سوات سے ہے اور ان کی مسلم لیگ ن سے وابستگی ہے۔
نگران کابینہ کے رکن معروف صنعت کار حاجی غفران کا تعلق ضلع صوابی سے اور یہ سابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان کے سمدھی ہیں۔
صوبائی نگران وزیر فضل الہٰی بھی صنعتکار ہیں۔ صوبائی وزیر بخت نواز کا تعلق ضلع بٹگرام سے ہے اور یہ سابق صوبائی وزیر عالم زیب خان کے صاحبزادے ہیں۔
اس کے علاوہ صوبائی وزیر خوشدل خان کا تعلق ضلع نوشہرہ سے ہے۔ عبدالحلیم قصوریہ بھی رکن صوبائی اسملبی رہ چکے ہیں۔
بنوں سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے حامد شاہ مختلف سیاسی جماعتوں میں رہ چکے ہیں جبکہ شفیع اللہ خان کو بھی صوبائی وزیر بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔