اپر چترال میں سرمائی کھیلوں کا آغاز ہوگیا۔

اپرچترال(چترال ایکسپریس)اپر چترال کے خوبصوت گاؤں پرواک میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سرمائی کھیلوں کا اغاز ہوگیا۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال  محمد علی خان  نے ائس ہاکی گراؤنڈ پرواک میں ائس ہاکی چمپیئن شپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے علاوہ ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخوا جمشید خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال فدالکریم صاحب، اسسٹنٹ کمشنر شاہ عدنان ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نوید احمد  ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو ربنواز خان ، سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج محی الدین ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اپر چترال عثمان سیرنگ ، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، عوامی نمائندے، مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے حضرات اپر چترال اور گلگت سے ائے ہوئے کھیلاڑی اور ائس چمپیئن شپ کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس رنگارنگ تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔ اس کے بعد ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی خان دیگر مہمانوں کے ساتھ ائس ہاکی چمپیئن شپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔