یونیورسٹی آف چترال،ایم اے کے سالانہ امتحانات 2022 کے یو ایف ایم کیسز کی سماعت یکم فروری کی بجائے 15 فروری مقرر

چترال (چترال ایکسپریس)کنٹرولرامتحانات یونیورسٹی آف چترال  کی طرف سے جاری ایک اعلامیے میں ان تمام متعلقہ افراد کو مطلع کیا گیا ہے کہ چترال بھر میں موسم کی خرابی اور سڑکوں کی بندش کی وجہ سےایم اے کے سالانہ امتحانات 2022 کے دوران شروع ہونے والے یو ایف ایم کیسز کی سماعت یکم فروری کی بجائے 15 فروری 2023 بروز بدھ کو مقرر کی گئی ہے۔ تمام متعلقہ افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تازہ/نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق کمیٹی کے سامنے اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔