مسلم لیگ ن چترال کی طرف سے وزیراعظم میاں شہباز شریف کا شکریہ
چترال(چترال ایکسپریس) مسلم لیگ ن چترال کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نےمسلم لیگ ن چترال کی وفد کو وزیراعظم ھاوس میں خصوصی ملاقات کے لے نہ صرف وقت دیا بلکہ چترال کے اھم مسائل کے فوری حل کے لے موقع پر سحت احکامات دیے بلکہ قلیل وقت میں ان پر عملدرآمد بھی کرایا ۔پاکستان مسلم لیگ ن چترال وزیراعظم سے وزیر اعظم ھاوس اسلام آباد میں وفد کی فوری ملاقات کے انتظامات کرانے پر سکریٹری ٹو وزیراعظم ، فضل الرحمن شاھد کا شکریہ ادا کرتی ھے ۔ برادر پرنس اسامہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ھیں کہ اس ملاقات کو ممکن بنانے میں ان کاکردار رھا ھے۔ چترال کے حل طلب مسایل کو وزیراعظم اور متعلقہ حکام کے سامنے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھرپور اور مدلل طریقے سے پش کرنے پر
ضلعی صدر پی ایم ایل ن نویدارحمن چغتائی ایڈوکیٹ ،سابق ممبر قومی اسمبلی شھزادہ افتخار الدین ، ایڈوکیٹ عبدالولی خان ، حاجی محمد وزیر اور چترال سے ائے دیگر ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ھیں ۔ مسلم لیگ ن چترال نے گورنر حاجی غلام علی اور وفاقی وزیر پانی و بجلی انجینئر خرم دستگیر کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے پیڈو پیسکو معاھدے پر دستخط کو ممکن بنایا ۔