سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین کی چترال اوردروش کے فلورملوں کے بارے میں عوامی تحفظات کےسلسلے میں چیف سیکرٹری سے ملاقات۔

پشاور(چترال ایکسپریس)سابق ایم این اے شہزاہ افتخار الدین نےایک وفد کے ہمراہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔وفد میں شہزادہ افتخار الدین کے علاوه سینئر لیگی رہنما محمد وزیر خان،حاجی عبدالرب اور سابق چیرمین رحمت ولی شاہ بھی شامل تھے۔اس موقع پر سکرٹری فوڈ اور ڈائریکٹر فوڈ بھی موجود تھے۔شہزادہ افتخار الدین نے میٹنگ میں فلورملوں کے بارے عوامی تحفظات پیش کی۔یاد رہے کہ ٹاون چترال اور ٹاون دروش میں سرکاری گودام سے گندم مل مالکان کو فراہم کیے جاتےہیں جو عوام کو آٹا فراہم کرتے ہیں ۔اس میں عوام کی شکایت ہے کہ آٹا معیار کے مطابق نہیں اور انہیں سرکاری گودام سے گندم فراہم کی جائے۔ چیف سیکرٹری نےعوامی تحفظات دور کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جو پانچ دنوں کے اندر اپنی رپورٹ چیف سیکرٹری کوپیش کرینگے جو اس رپورٹ کی روشنی میں اگلا لایحہ عمل مرتب کرینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔