پولیس لائینز مسجد میں ہونے والے دھماکے کے شہداء کی یاد میں صوبہ بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان
پشاور(چترال ایکسپریس)نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے پولیس لائینز مسجد میں ہونے والے دھماکے کے شہداء کی یاد میں صوبہ بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں کل مورخہ31جنوری کو صوبہ بھر میں سرکاری سطح پر ایک روزہ سوگ منایا جائے گا اور قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور انہیں کسی صورت تنہا چھوڑا جائے گا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں