تحصیل دروش کے منتخب بلدیاتی نماٸندگان کا چیف ایکزگٹیو افیسر پی پی اے ایف نادر گل باریج اور چیف ایکزیکٹیو افیسر ایس آر ایس پی شہزادہ مسعود الملک سے ملاقات ۔

چترال (چترال ایکسپریس)تحصیل دروش کے منتخب بلدیاتی نماٸندگان کا چیف ایکزگٹیو افیسر پی پی اے ایف نادر گل باریج اور چیف ایکزیکٹیو افیسر ایس آر ایس پی شہزادہ مسعود الملک سے ملاقات کی ۔۔۔۔۔

چٸیرمین تحصیل کونسل دروش شھزادہ خالد پرویز کی کوششوں سے پی پی اے ایف کے چیف ایکزیکٹیو کی بلدیاتی نماٸندگان دروش کیساتھ سیر دور فورٹ میں ایک کامیاب میٹنگ منعقد ہوٸی۔

جس میں پی پی اے ایف کیطرف سے پی پی آر اور لاسپ پروگرام کے تحت دروش میں کٸے گٸے کاموں پر شکریہ ادا کیا گیا۔
اور مطالبہ کیا گیا کہ دروش کی پسماندگی۔ حالیہ کمر توڑ مہنگاٸی۔ اور سیلاب سے کی تباہ کاریوں کو مد نظر رکھتے ہوٸے دروش میں پی پی اے ایف کے پروگرام کو دوبارہ شروع کیا جاٸے۔ جس پر پی پی اے ایف کے نماٸندوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اور علاقہ میں پوٹنشیل کو دیکھتے ہوٸے جلد پروگرام شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔

اجلاس میں ویلج کونسل فورم دروش کی نماٸندگی چیرمین وقار احمد نے کی ۔۔۔۔

چٸیرمین تحصیل کونسل دروش شہزادہ خالد پرویز نے دروش کا خصوصی دورہ کرنے پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور علاقہ کےمساٸل کے حل کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

پروگرام میں پی پی اے ایف کے سی ای او۔  نادر گل بریج ، سی ای او ایس ار ایس پی شھزادہ مسعود الملک
کوارڈینیٹر ایس ار ایس پی  نثار  ، ڈی پی ایم ج طارق احمد صاحب، منیجر پتریپ جناب خادم اللہ نے شرکت کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔