چترال نیوسٹی ڈگری کالج چترال کا اعزاز،امتحانات برائے ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال نیوسٹی ڈگری کالج چترال نے حالیہ منعقدہ امتحانات برائے ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔شہید بے نظیر بھٹویونیورسٹی نوٹیفیکشن کے مطابق ثناء الرحمن ولد عیدالرحمن نے1812نمبرلیکر یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن اورثناء بی بی دختر ناقیر احمد نے1762نمبرلیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ گوررنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی کے طالبہ شاہینہ عزیز دختر میر وزیز خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کالج انتظامیہ اور پرنسپل کی طرف سے تمام پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات کو مبارک باد پیش کی گئی ہے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں