
اپر چترال میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم کشمیر منایاگیا
چترال (چترال ایکسپریس)ملک کے دوسرے حصوں کی طرح اپر چترال میں بھی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم کشمیر منایا گیا۔ اس حوالے سے ایک ریلی گورنمنٹ ہائی سکول بونی سے نکالی گئی
اور بونی چوک پہنچ کر احتیتام پذیر ہوا۔ ریلی میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی خان ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو، مفتاح الدین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اپر چترال، مصباح الدین تحصیل میونسپل آفیسر مستوج، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم اپر چترال کے افسران، پرنسپل صاحبان، اساتذہ کرام، طلباء اور عام عوام نے شرکت کی۔
ریلی کےشراکاء نے کشمیر کے نہتے مسلمانوں کے ساتھ ہندو سامراج کے مظالم کی بھرپور مزمت کی اور انڈیں حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ ڈپٹی کمشنر نے شراکاء سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلہ کشمیر کشمیری مسلمانوں کے امنگوں اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تکلیف کی اس گھڑی میں ہم انہیں کھبی تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔
اخر میں پاکستان زندہ باد، کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے اور کشمیر پاکستان کا ہے کے بلند و بالا نعروں سے ریلی اپنے احتیتام کو پہنچی۔
