جماعت اسلامی چترال کی طرف سے چترال بازار میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔

چترال(چترال ایکسپریس )آج 5 فروری 2023 کوجماعت اسلامی چترال کی طرف سے چترال بازار میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی چترال مولانا جمشید احمد کر رہے تھے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی قائدین نے مسئلہ کشمیر، اس کے پس منظر اور موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی۔

آخر میں قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی۔جس میں کہا گیا
کہ کشمیر پاکستان کا شہہ رگ ہے۔ یہ محض دعویٰ نہیں بلکہ بابائے قوم کے فرامین، کشمیر کی جغرافیائی حیثیت، تقسیم ہند کا فارمولا، سلامتی کونسل کی قراردادیں اور تحریک آزادی کی جدوجہد سب کے سب اس پر شاہد ہیں۔
مگر افسوس کہ پاکستانی حکمرانوں کی اس حوالے سے مجرمانہ غفلت اور بزدلی کی وجہ سے بھارت اپنے غاصبانہ قبضہ کو قانونی جامہ پہنانے اور مستقل طور پر کشمیر کو ہتھیانے کی طرف گامزن ہے۔
مظلوم کشمیریوں کی نگاہیں اب بھی پاکستان پر لگی ہوئی ہیں وہ غاصب فوج کے مظالم کا شکار ہونے کے باوجود بھارت سے بے زاری اور پاکستان سے محبت کے اظہار سے دریغ نہیں کرتے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ مظلوم کشمیری مسلمانوں کی آزادی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے اور اپنے شہہ رگ کو پنجہ ہنود سے بچانے کے لیے موثر کردار ادا کر لینا چاہیے۔ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کو اقوام عالم کے سامنے اجاگر کرکے زور شور سے اس مسئلے کو اٹھا لینا چاہیے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔